ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ ایکسائز نے شہریوں پر ایک اور بم گرا دیا

محکمہ ایکسائز نے شہریوں پر ایک اور بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے ٹوکن میں اضافے کے بعد موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجویز بھی سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکل، ٹریکٹر اور کمرشل گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کی مد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل نے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔ تجاویز میں 70 سی سی تک کی موٹر سائیکل کی مد میں فیس 750 روپے، 70 سی سی سے 200 سی سی تک رجسٹریشن فیس 1500 روپے، 200 سی سی سے اوپر کی موٹر سائیکل پر قیمت کا 2 فیصد رجسٹریشن فیس رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔

 اسی طرح گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں اضافے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں، سیکرٹری کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کے لیے سمری حکومت کو بھجوائی جائے گی۔