ویب ڈیسک : وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو منصوبے کو ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیڈیم شہر سے دور بنائے جانے سے ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوگا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے قریب سیون اسٹار ہوٹل بھی تعمیر ہوگا، بین الاقوامی ٹیموں کے لیے رہائش کی سہولیات شامل ہوں گی، اسکے ساتھ ہی جدید پارکنگ، سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سہولتیں بھی منصوبے کا حصہ ہوں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ دبئی اسپورٹس کمپلیکس جیسے فیچرز اسلام آباد میں متعارف کروائے جائیں گے۔