ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کب اور کہاں ہوگا؟ پیپلز پارٹی نے اعلان کردیا

یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کب اور کہاں ہوگا؟ پیپلز پارٹی نے اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی 30 نومبر کو کراچی میں یومِ تاسیس کے موقع پر شاندار جلسہ عام کرے گی۔ 

 پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سعید غنی، کی صدارت میں ہوا، جس کے دوران یومِ تاسیس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ 

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں ایک شاندار جلسہ عام منعقد کیا جائے گا، جس میں عوام کی بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔  پیپلز پارٹی کے نظریے، جدوجہد اور تاریخی کردار کو شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا۔  

اجلاس میں وقار مہدی، رؤف ناگوری،  ڈاکٹر شرمیلا فاروقی،  ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ شرکاء نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔