سٹی 42 : راولپنڈی پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 38غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔
سرچ آپریشنز میں 1271 گھر،642دوکانیں،63 ہوٹل اور مجموعی طور پر1978افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا۔ جس کے دوران 38غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ سرچ آپریشنز کے دوران2بھٹہ،15کباڑخانے،03 بس/ ٹرک اسٹینڈ اور کرایہ داروں کے کوائف کی بھی چیکنگ کی گئی۔
کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف11مقدمات اور اسلحہ آتشیں برآمد ہونے والے 3افراد کے خلاف 3 مقدمات درج کیے گئے۔
سرچ آپریشنز تھانہ پیرودھائی، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیوٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال ،ریس کورس، صدرواہ۔ نصیر آباد، کینٹ ،مورگاہ ، روات،چونترہ, جاتلی،مندرہ،گوجر خان اوردھمیال کے علاقوں میں کیے گئے۔