ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع میں تین روزہ تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جس کے باعث تمام سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔
مانسہرہ کے حلقہ NA-18 میں ضمنی انتخاب کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 22، 23 اور 24 نومبر کو تین روزہ مقامی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے تمام سرکاری و نجی سکول تین روز بند رہیں گے، حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔
ملک بھر میں امتحانات اور سردیوں کی چھٹیوں کا سیزن شروع ہونے کے باعث سکولوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
بلوچستان کے سرد علاقوں میں سرکاری سکول 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے بند رہیں گے، طلباکو طویل سردیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔
چمن میں جماعت اول سے ساتویں تک امتحانات 16 سے 24 نومبر تک جاری ہیں جبکہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔
اسی طرح پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی، سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کے باعث سکول جلد بند کرنے کی افواہیں زیر گردش تھیں، تاہم صوبائی حکام نے واضح کیا ہے کہ تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔