شاہدسپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی میں نئے کنکشن کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ صرف لاہور ریجنز میں جمع ہونے والی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
صارفین نے ارجنٹ اور معمول کے مطابق دونوں کیٹیگریز میں کنکشن کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
کمپنی نے ارجنٹ کیٹیگری میں کنکشن دینے کا عمل تیز کر رکھا ہے اور لاہور ریجنز میں اب تک 5 ہزار صارفین کو گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔
مجموعی طور پر سوئی ناردرن گیس کمپنی ملک بھر میں 35 ہزار صارفین کو نئے کنکشن جاری کر چکی ہے۔
کمپنی کے مطابق 47 ہزار روپے کی ادائیگی کے بعد صارفین کو کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں۔