ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : سموگ سے بچاؤ کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری

لاہور : سموگ سے بچاؤ کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل : لاہور میں سموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔

 شاہدرہ، راوی پل، آزادی چوک اور سرکلر روڈ پر واشنگ ٹیمیں تعینات ہیں، جبکہ ریلوے اسٹیشن، شالا مار گارڈن اور جناح گارڈن میں بھی پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری ہے۔

چڑیا گھر، ریس کورس پارک، مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ایمپوریم مال، خیابان فردوسی اور پائن ایونیو پر بھی پانی کے چھڑکاؤ کا عمل کیا جا رہا ہے۔ بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی وقفے وقفے سے پانی چھڑکا جا رہا ہے تاکہ دھول و مٹی سے بچاؤ ہو۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے کہا ہے کہ شہریوں کو سموگ فری ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات پر عزم ہیں۔