ویب ڈیسک : اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کرکے 390کلو منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق مانسہرہ میں ملزم سے 400 گرام چرس برآمد کی گئی ہے جب کہ ملزم نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنےکا ا عتراف بھی کیا۔
اےاین ایف کا کہنا ہے کہ کراچی میں کوریئر آفس میں برطانیہ کے لیے بُک پارسل سے124 گرام ہیروئن برآمد ہوئی جب کہ لاہورمیں خیابان فردوسی روڈ پرملزم سے 2 کلو آئس برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حیات آباد پشاور میں کوریئر آفس میں ساہیوال کے لیے بُک پارسل سے ایک کلو آئس برآمد کی گئی جب کہ علی زئی ڈسٹرکٹ پشین میں کارروائی کرتے ہوئے387 کلو ہیروئین برآمد کیا گیا۔