ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کے ڈرافٹس مین کی ترقی کا معاملہ ، نوٹس جاری، جواب طلب

ایل ڈی اے کے ڈرافٹس مین کی ترقی کا معاملہ ، نوٹس جاری، جواب طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کے ڈرافٹس مین کی ترقی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو توہینِ عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔
 جسٹس تنویر سلطان احمد نے ڈرافٹس مین ریاض خان کی دائر کردہ درخواست پر کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 7 نومبر 2024 کو انہیں سینئر ڈرافٹس مین کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، مگر اس فیصلے پر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔محکمانہ سطح پر ترقی نہ ملنے پر انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے کو تحریری درخواست بھی دی۔متعدد بار درخواست دینے کے باوجود، کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شنوائی نہ ہونے پر وہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر مجبور ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پہلے ڈی جی ایل ڈی اے کو حکم دیا تھا کہ ان کی زیر التواء درخواست پر فیصلہ کیا جائے، مگر عدالت کے حکم کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ درخواست گزار ریاض خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سے درخواست کی کہ عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے.

Ansa Awais

Content Writer