ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ: پولیس کی دبنگ کارروائی، 4 منشیات فروش گرفتار

ہربنس پورہ: پولیس کی دبنگ کارروائی، 4 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :ایس ایچ او ہربنس پورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف مقامات سے چل پھر کر منشیات بیچنے والے4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزمان ساجد، صابر، کلیم اور سمیر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس، آئس اور شراب برآمد کی گئی،ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں، ہوسٹلز اور کالجز کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔