رات کو پیدل چلنے کے لئے سب سے محفوظ ترین ملک کو نسا؟

رات کو پیدل چلنے کے لئے سب سے محفوظ ترین ملک کو نسا؟
کیپشن: امن و امان کے حوالے سے کونسا ملک بہترین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)   عالمی سروے  کےمطابق  متحدہ عرب امارات کو لوگوں کے رات کوپیدل چلنے کے حوالے سے دنیا کا محفوظ ترین ملک قراردیا گیا ۔

گیلپ گلوبل لااینڈ آرڈر(امن وامان) 2021 کی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کا95 فی صد سکوررہا ہے اور اس کو رات کوبہ حفاظت چلنے کے لیے نمبرایک ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ناروے دوسرے نمبر پر رہا ہے۔اس نے 93 فی صد سکورکیا۔
یواے ای کے نائب صدر اور حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ’’اگر کوئی عورت دن یا رات کے کسی بھی گھنٹے میں بلاخوف وخطر کسی جگہ اکیلی گھومتی پھرتی ہے تو جان لیں کہ وہ امارات میں ہے۔‘‘
متحدہ عرب امارات امن و امان کےاعلیٰ ترین انڈیکس میں بھی دوسرے نمبرپررہا ہے اوراسے ناروے کے بعد دنیا کا دوسرا محفوظ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔اس اشاریے میں ان دونوں ملکوں نے بالترتیب 93 اور94 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
امن وامان انڈیکس میں سب سے زیادہ سکور حاصل کرنے والے سرفہرست پانچ ممالک یہ ہیں: ناروے (94 فی صد)، متحدہ عرب امارات (93 فی صد)، چین (93 فی صد)، سوئٹزرلینڈ (93 فی صد) اور فن لینڈ (92 فی صد)۔
رپورٹ کے مطابق جہاں تک تنہا چلنے والے افراد کے لیے پانچ محفوظ ترین ممالک کا تعلق ہے، تو سرفہرست جو ممالک  ہیں ان میں متحدہ عرب امارات (95 فی صد)، ناروے (93 فی صد)، چین (91 فی صد)، سلووینیا (91 فی صد) اور تائیوان (89 فی صد)۔