(سٹی 42 )معروف گلوکارعالمگیر کا امریکا میں گردے کی پیوند کاری (کڈنی ٹرانسپلانٹ) کا آپریشن کامیابی سے ہوگیا۔
عالمگیر نے سوشل میڈیا پرکڈنی ٹرانسپلانٹ کے بعد اپنی تصویر بھی جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں دعائوں کے لیے انہوں نے مداحوں کا شکریہ بھی اداکیاہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عالمگیرکاکہنا تھاکہ کامیاب آپریشن کے بعد اب ان کی طبیعت تیزی سے سنبھل رہی ہے۔ لاتعداد سپر ہٹ گیت گانے والے 65 سالہ گلوکار عالمگیر گذشتہ کئی سالوں سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔
پاکستان میں پاپ موسیقی روشناس کرانے والوں میں عالمگیر کا نام سرِ فہرست ہے۔موسیقار روبن گھوش کی موسیقی میں فلم ” آئینہ“ (1977) میں عالمگیر اور مہناز کے دو عدد دو گانے ’مجھے دل سے نہ بھلانا…‘ اور ’ وعدہ کرو ساجنا…‘ مقبولِ عام تھے۔
اس سے پہلے علی سفیان آفاقی کی فلم ”جاگیر “ (1975 ) میں مسرور انور کا لکھا اور نثار بزمی کی موسیقی میں ’ ہم چلے تو ہمارے سنگ سنگ نظارے چلے … ‘ پرہٹ ہو چکا تھا۔ پھر پی ٹی وی سے بھی اس کے کئی ایک گیت مشہور ہو چکے تھے۔
معروف کلوکار کراچی میں پیداہوئےاور بچپن سے ہی گلوکاری کے شوقین تھے۔پاکستان میں پاپ موسیقی کو روشناس کروایا جو نوجوان نسل میں مقبول ہوئی۔