کوروناآﺅٹ آف کنٹرول،بڑے صوبے میں ایمرجنسی نافذ

کوروناآﺅٹ آف کنٹرول،بڑے صوبے میں ایمرجنسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ میں ہر قسم کی تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کر دی گئی، جب کے محکمہ صحت سندھ نے پیرامیڈکس اور ڈاکٹروں کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے ،طبی بنیادوں پر چھٹیاں والا لاک پالیسی اور ایمرجنسی کے تبادلے جاری رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ میں کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر کے پیش نظر صوبائی ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا،کنٹرول سیل 24 گھنٹے کورونا کیسز سے متعلق مریضوں اور ہسپتالوں کے درمیان رابطہ کار کا کام کرےگا، کنٹرول روم نیو سندھ سیکرٹریٹ کے چھٹے فلور پر قائم کیاگیاہے،محکمہ صحت کے سینئرافسر ڈاکٹر منصور وسان ایمرجنسی کنٹرول سینٹر کے نگران مقررکردیئے گئے،کنٹرول سیل ممبران میں ریاض احمد جکھرانی ،ڈاکٹر سکندر میمن ،ڈاکٹر اشتیاق حسین شاہ شامل ہیں،ڈاکٹر اسد کھتری ،فرحان علی ،ذوالفقار علی مغیری محمد عباس اور امیت کمار بھی شامل ہیں۔