سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنیوالوں کی شامت آگئی

سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنیوالوں کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) غیرقانونی طور پرسرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنیوالوں کی شامت آ گئی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی نے سرکاری رہائش گاہوں میں غیر قانونی رہائش پذیرافراد کو نکالنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری شوکت علی نے ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کو ہدایت کی ہے کہ وہ وحدت کالونی، چوبرجی کوارٹرز سمیت تمام سرکاری کالونیوں اور رہائش گاہوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کو نکال باہر کریں۔

ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کو کہا گیا ہے کہ جو افراد دوسروں کے نام پر گھر الاٹ کروا کررہ رہے ہیں، ان سے گھر فوری خالی کروائے جائیں۔ اس سلسلے میں خصوصی آپریشن شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے عملے کوغیرقانونی رہائش پذیر افراد کی فہرستیں تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔