چور بجلی کا کھمبا گاڑی پر لوڈ کر کے چلتا بنا

چور بجلی کا کھمبا گاڑی پر لوڈ کر کے چلتا بنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:امریکا میں ایک عادی چور کو اور کچھ نہ ملا تو وہ سڑک پر پڑا بجلی کا کھمبااتار کر ساتھ لےگیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی ریاست فلوریڈا میں متعدد افراد نے پولیس کو کال کر کے شکایت کی کہ ایک شخص نے اپنی چھوٹی سی گاڑی کے اوپر ایک یوٹیلٹی پول (ٹیلی فون و بجلی کی تاروں کا کھمبا) رسی سے باندھا ہوا ہے اور خطرناک طریقے سے اسے لے کر جارہا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ یہ کھمبا اپنی جگہ سے گر چکا تھا، مذکورہ ڈرائیور نے گرا ہوا پول اپنی گاڑی کی چھت پر لوڈ کیا اور اسے لے کر ہائی وے پر ایک ری سائیکلنگ فیکٹری میں لے جانے لگا۔

 
اس دوران متعدد افراد غیر محفوظ انداز میں پول گاڑی پر لوڈ ہوا دیکھ کر پریشان ہوگئے اور انہوں نے پولیس کو کالز کیں۔مذکورہ ڈرائیور اسے ری سائیکلنگ فیکٹری تک لے گیا تاہم اسے وہاں سے یہ کہہ کر لوٹا دیا گیا کہ اس کے پاس پول کے حوالے سے مطلوبہ دستاویزات موجود نہیں۔

واپسی پر پولیس نے اسے گرفتار کرلیا اور پول اپنے قبضے میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی عمر 71 سال ہے اور وہ اس سے قبل بھی چوری شدہ اشیا فروخت کرتا ہوا پکڑا جاچکا ہے۔