ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کو ای لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

 پرائیویٹ سکولوں کو ای لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (جنید ریاض) پنجاب حکومت  نے پرائیویٹ سکولوں کو ای لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر سکولزایجوکیشن مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نجی سکولوں کیلئے تیار کئے جانیوالے آن لائن سسٹم کی بدولت پرائیویٹ سکول مالکان کو ایک شفاف نظام کے تحت ای لائسنس جاری کئے جائیں گے، پہلی بار پرائیویٹ سکولوں کی آسان اور باسہولت رجسٹریشن کیلئے کسی حکومت کی جانب سے کوئی سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔

مراد راس نے کہا کہ سکول مالکان ای لائسنس حاصل کرنے کیلئے فیس بھی آن لائن جمع کروا سکیں گے، تیار کیے جانیوالے سسٹم میں سالانہ ای لائسنس کے تجدیدکے عمل کا آپشن بھی موجود ہو گا۔

دوسری جانب وفاق نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر 24 نومبر سے31 جنوری تک سکول بند کرنے کی تجویز دیدی۔ پرائیویٹ سکول مالکا ن نے تجویز کو مستردکردیا، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے رہنما کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سکولز دوبارہ بند نہیں ہوں گے، اقوامِ متحدہ، یونیسف، یونیسکو و عالمی بنک ایڈوائزری کے مطابق کورونا خدشات میں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں، بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں، کوویڈ میں 7.5 کروڑ طلبا کی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ 

علاوہ ازیں سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں قبل از وقت دینے سے متعلق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے مشاورت کیلئے لاہور میں چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کااجلاس بلا لیا،صوبہ بھر کے36اضلاع کے سی ای اوز کے اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور موسم سرما کی قبل از وقت چھٹیوں کا معاملہ زیر غور لایا جائے گا،اجلاس میں پیک امتحان ختم کرنے اور تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے پر بھی سفارشات لی جائیں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer