کینسر کے مریضوں کیلئے اچھی خبر

کینسر کے مریضوں کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے کینسر کے مریضوں کی ادویات کیلئے گرانٹ جاری کردی، بلڈ سنٹرز کیلئے 11 کروڑ روپے اور ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئے بھی 50 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ خزانہ نے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے کیلئے 38 کروڑ50 لاکھ روپے جاری کئے ہیں۔ یہ گرانٹ تمام ہسپتالوں کو فراہم کردی گئی ہے۔ اس گرانٹ سے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔ حکومت پنجاب نے یہ گرانٹ کینسر کے مریضوں کے احتجاج اور ان کے مطالبے کے بعد جاری کی ہے۔

حکومت پنجاب نے طیب اردگان ٹرسٹ کے تحت چلنے والے بہاولپور اور ملتان میں بلڈ سنٹر کیلئے گیارہ کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے ڈی جی خان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیلئےبھی 50 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ اس رقم سے ڈی جی خان انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کے ترقیاتی کام مکمل ہوسکیں گے۔