ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ کےڈپٹی کمشنر کےتبادلے کی انوکھی کہانی سامنےآگئی؟

گوجرانوالہ کےڈپٹی کمشنر کےتبادلے کی انوکھی کہانی سامنےآگئی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرمحمدشعیب طارق وڑائچ کےتبادلےکی وجہ  سامنے آگئی،ڈپٹی کمشنرنےغیرقانونی پٹرول پمپ کو تجاوزات کیخلاف آپریشن میں نوٹس جاری کیاتھا، پٹرول پمپ خاتون اؤل کی سہیلی فرح کے سسرکی ملکیت تھا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کےڈپٹی کمشنرمحمدشعیب طارق وڑائچ نےغیرقانونی پٹرول پمپ کوتجاوزات کیخلاف آپریشن میں نوٹس جاری کیا تو خاتون اؤل کو ٹھیس پہنچی ، پٹرول پمپ خاتون اؤل کی سہیلی فرح کے سسرکی ملکیت تھا، ذرائع کے مطابق فرح نےاپنااثرورسوخ استعمال کرتےہوئےڈی سی کوہی عہدےسےہٹوادیا، شعیب طارق وڑائچ کو 15نومبرکی رات اچانک تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈی سی ریونیوکنول بتول کواضافی چارج دیدیاگیا.

ذرائع کا کہناتھا کہ شعیب طارق نےلیگی ایم پی اےچودھری اقبال کےبیٹےکےپمپ کونوٹس دیاتھا, پمپ مالکان نے پنجاب حکومت سےرابطہ کرکےایکشن رکوانےکی استدعاکی تھی، وزیراعلیٰ آفس نےکارروائی روکتےہوئےمحکمہ ہائی وےسےرجوع کرنےکاکہاجبکہ محکمہ ہائی وےنےبھی مذکورہ پمپ کوغیرقانونی قراردے دیاتھا،پٹرول پمپ بچانےکیلئےچودھری اقبال کی بہوفرح نےخاتون اؤل تک رسائی حاصل کی اورپی ٹی آئی کی سینئرقیادت کی براہ راست ہدایت پرکارروائی روک دی گئی۔

حتٰی کہ پٹرول پمپ کیخلاف ایکشن لینےوالےڈی سی کوبھی تبدیل کردیاگیا، شعیب طارق وڑائچ تجاوزات کیخلاف آپریشن میں خرم دستگیرکاپمپ بھی مسمارکرچکےتھے،ایک اورلیگی رہنماکےغیرقانونی پٹرول پمپ کیخلاف ایکشن اُنہیں مہنگاپڑگیا، ڈی سی کےتبادلےسےلیگی قیادت تاثردےرہی ہےان کااثرورسوخ اب بھی قائم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer