ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواتین اساتذہ کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کےسخت  احکامات جاری

خواتین اساتذہ کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کےسخت  احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں میں خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے کا معاملہ، محکمہ تعلیم نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو سکولوں میں خواتین اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایکٹ 2010 پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے سکولوں میں خواتین اساتذہ کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں، ڈی پی آئی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے پر ایکٹ 2010 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،  ڈی پی آئی سیکنڈری نے قانونی کارروائی کےحوالے سےہدایات پنجاب بھر کےسی ای اوز کو جاری کردی ہیں ۔

 مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرناسکول سربراہان کے ذمہ ہے،  ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اساتذہ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer