ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کی جعلی ٹکٹ تیار کیے جانے کا انکشاف؛ نیا طریقہ بے نقاب

ریلوے کی جعلی ٹکٹ تیار کیے جانے کا انکشاف؛ نیا طریقہ بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گرین لائن ٹرین کی دو جعلی ٹکٹوں کے ذریعے سفر کی کوشش ناکام، پاکستان ریلویز نے مسافر کو پکڑ لیا۔

مسافر دو ٹکٹیں لے کر کراچی کینٹ ریزرویشن آفس پہنچا اور ساتھ والی تیسری سیٹ کا ٹکٹ مانگ لیا۔ملزم نے گرین لائن کی اکانومی کوچ نمبر 10 کا حوالہ دیا، جبکہ گرین لائن میں اکانومی کلاس کی دسویں کوچ موجود ہی نہیں۔جانچ پڑتال کے دوران جعلی ٹکٹوں پر دوسری ٹرین اور مختلف تاریخ کا سیریل نمبر درج ہونے کا انکشاف ہوا۔ کراچی کینٹ ریزرویشن آفس کی بروقت کارروائی سے جعلی ٹکٹ مافیا کا نیا طریقہ بے نقاب کردیا ۔ 

ابتدائی تحقیقات میں لیپ ٹاپ کے ذریعے جعلی ٹکٹ تیار کیے جانے کا انکشاف، اصل ملزم تک پہنچنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ۔ چیف کمرشل منیجر آفس پاکستان ریلویز کی مؤثر کارروائی، جعلی ٹکٹ کے ذریعے سفر کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔