ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ22خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ22خوارج ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سپانسرڈ22خوارج ہلاک ہو گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر 17 مئی سے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی سپانسرڈ 22 خوارج ہلاک ہوئے.

 ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے.شمالی وزیرستان میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری، علاقے کو مکمل کلیئر کرنے کا عمل تیز ہوگیا۔ دہشتگردوں نے مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے دہشتگردوں کے اقدامات قابلِ مذمت قرار دیا ۔ “عزمِ استحکام” کے تحت دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

وفاقی ایپکس کمیٹی کے نیشنل ایکشن پلان وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے۔