(انور عباس)پاکستان اور روس کے درمیان اسٹریٹیجک استحکام پر 16ویں مشاورتی اجلاس کا ماسکو میں انعقاد کیا گیا،اجلاس میں عالمی سیکیورٹی، اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسٹریٹیجک استحکام پر 16ویں مشاورتی اجلاس کی مشترکہ صدارت روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور پاکستانی ایڈیشنل سیکرٹری طاہر حسین اندرابی نے کی۔اجلاس میں عالمی سیکیورٹی، اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک نے عالمی فورمز پر تعاون اور رابطہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر روس-پاکستان مشاورتی گروپ کا 17واں اجلاس آئندہ سال اسلام آباد میں منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔