ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کارکردگی بہتر بناؤ، گاڑیاں اور بائیکس انعام میں پاؤ,محکمہ ایکسائز کا بڑا اعلان

کارکردگی بہتر بناؤ، گاڑیاں اور بائیکس انعام میں پاؤ,محکمہ ایکسائز کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی :کارکردگی بہتر بنانے اور ریونیو اہداف کے حصول کیلئے محکمہ ایکسائز نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران و اہلکاروں کیلئے انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق : بہتر کارکردگی کے حامل انسپکٹرز میں ای بائیکس تقسیم کی گئیں جبکہ آئندہ مزید گاڑیوں کی فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز میں ٹارگٹ کے حصول کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے 200 ای بائیکس تقسیم کی گئیں۔ سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار بسرا نے ٹاپ پرفارمر انسپکٹرز میں بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں۔

سیکرٹری ایکسائز کے مطابق 50 خواتین افسران اور 150 انسپکٹرز کو ای بائیکس دی گئی ہیں، جبکہ مزید 20 سنگل کیبن ڈالے بہتر کارکردگی دکھانے والے ای ٹی اوز کو فراہم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں مزید گاڑیاں اور ای بائیکس افسران و اہلکاروں میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ فیلڈ میں ٹیکس وصولی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

سیکرٹری ایکسائز کا کہنا تھا کہ ای بائیکس اور گاڑیوں کی فراہمی سے افسران کو فیلڈ آپریشنز میں سہولت ملے گی اور ٹیکس کولیکشن کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔ ان کے مطابق محکمہ گزشتہ تین برس سے سو فیصد ہدف حاصل کر رہا ہے اور رواں مالی سال میں بھی مکمل وصولی یقینی بنانے کی توقع ہے۔