ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل

 کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین دوسرے روز بھی معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سروس دوسرے روز بھی معطل رہی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آج بھی روانہ نہیں ہوگی، جعفر ایکسپریس سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہے، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافروں کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، جبکہ ٹرین سروس کی بحالی سے متعلق فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔