ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری ؛ بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیار

خوشخبری ؛ بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کیپٹو پاورلیوی سے بجلی سستی کرنےکا حکومتی منصوبہ تیار کرلیا گیا 

کیپٹو پاورلیوی سے پہلےمرحلےمیں بجلی 90پیسےفی یونٹ سستی کرنےکا تخمینہ   لگایا گیا ، حکومت کوکیپٹو پاورلیوی بڑھنے پربجلی مزیدسستی ہونےکی توقع  ہے ،وفاقی حکومت نے کیپٹوپاورلیوی سےبجلی سستی کرنےکا پلان آئی ایم ایف کوشیئر کردیا

کیپٹوپاورپلانٹس پر 20فیصدتک لیوی عائد کرنے کا آرڈیننس جاری کیا گیا ،لیوی کی رقم تمام کیٹگری کےبجلی صارفین کو ٹیرف میں کمی پراستعمال ہوگی،کیپٹو پاورپلانٹس پرفوری طورپر 5فیصدلیوی کانفاذکیاگیا،کیپٹو پاورپلانٹس پرجولائی2025میں لیوی کی شرح بڑھ کر 10فیصد کرنے کا پلان  ہے ، فروری2026 میں کیپٹو پاورپلانٹس پر لیوی کی شرح 15فیصد کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے ،اگست2026 میں کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی مزید بڑھاکر20فیصدکی جائے گی ،لیوی کی عدم ادائیگی پرکیپٹو پاورپلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی 

مستقل ڈیفالٹ پرمتعلقہ کیپٹو پاور پلانٹ کوگیس فراہمی منقطع کی جائے گی،وفاقی حکومت یکم فروری2025 سے کیپٹوپاورپلانٹس کے لیےٹیرف بڑھاچکی ہے،کیپٹوپاورپلانٹس کاگیس ٹیرف 3 ہزار روپے سےبڑھاکرساڑھے3 ہزار روپےکیا گیاتھا،کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف بڑھانے کے بعد لیوی عائد کی گئی