ویب ڈیسک:نوشہرہ کے علاقے اضاخیل بالا میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ ماں کی حالت غیر ہوگئی۔
پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں اور ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے بچوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔