ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کا دورہ؛ وزیراعظم، پاک نیوی کے افسران و جوانوں سے ملاقات کرینگے

کراچی کا دورہ؛ وزیراعظم، پاک نیوی کے افسران و جوانوں سے ملاقات کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے. 

کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ 

وزیراعظم شہباز شریف آج پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے ، جہاں وہ پاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ 

وزیراعظم  معرکہء حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ  کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ  بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔