ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار نے مرد افسران کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سنبھال لی

لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار نے مرد افسران کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی۔

موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا،  سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

تمام لیڈی اسسٹنٹس کو فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت بھی دی جا رہی ہے، لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس لائسنس سنٹرز، ڈرائیونگ تربیتی سنٹرز اور مختلف دفاتر میں بھی ٹریننگ حاصل کرینگی۔

خواتین سٹاف کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کی صورت میں سڑک استعمال کرنے والوں باالخصوص خواتین کیلئے مددگار ثابت ہوگا، لیڈی اسسٹنٹس کو ہیوی بائک چلانے کے ساتھ ساتھ ابتدائی طبی امداد اور فائر فائٹنگ کے تربتی کورس بھی کروائے جائیں گے۔

لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد سٹاف کے شانہ بشانہ کام کا آغاز کر کے ثابت کر دیا کہ خواتین مردوں سے کسی صورت کم نہیں، ٹریفک پولیس لاہور میں خواتین افسران مختلف ذمہ داریوں کو پہلے بھی احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں۔