9 مئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیشرفت

9 مئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جناح ہاؤس اور 9 مئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگئی۔

لاہور پولیس نے گزشتہ رات زمان پارک سے فرار کی کوشش میں 14 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔گرفتار دہشتگردوں میں سے 4 عسکری ٹاور جبکہ 2 کور کمانڈر ہاؤس حملے میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں نگراں حکومت کا زمان پارک کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ہوچکا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے,کمشنر لاہور کی سربراہی میں حکومتی ٹیم آج زمان پارک پہنچے گی اور سرچ آپریشن پرپی ٹی آئی نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔

اتفاق ہونے پر 400پولیس اہلکاروں کا تلاشی کا حصہ بننے کا امکان ہے۔پولیس کی جانب سے زمان پارک کی طرف آنے والے تمام راستے آج بھی بند ہیں اور بھاری نفری موجود ہے۔