عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد
کیپشن: Umar Sarfraz Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنی برطرفی کے فیصلےکو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے وزیراعظم کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی۔

 تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے سابق گورنر کی درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پنجاب کا ہے، یہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری بھیجی گئی تھی تاہم صدر مملکت نے وزیراعظم کی سمری مسترد کر دی تھی تاہم بعد ازاں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔