(شاہزایب)لاہورمیں سادہ روٹی12اورنان18روپےکاملےگا،نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتیں بڑھانےکااعلان کردیا،ڈی سی ریاض ملک نے انتظامیہ کی رٹ چیلنج کرنےوالوں کوجواب دیا ہے کہ کسی نے قیمت بڑھائی توسیدھا اندرجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق غریب عوام سے دووقت کی روٹی چھیننے کے لئے نان بائی ایسوسی ایشن نے قیمتیں بڑھانےکااعلان کردیا،لاہورمیں سادہ روٹی 12 اور نان 18 روپے کاملےگا،ڈی سی ریاض ملک نے انتظامیہ کی رٹ چیلنج کرنےوالوں کوجواب دیا ہے کہ کسی نے قیمت بڑھائی توسیدھا اندرجائے گا، اس حوالے سے عوام کا کہنا ہے کہ روٹی مزید مہنگی ہوئی تو بھوکا مرنا پڑے گا حکومت کو چاہیے کہ گندم اور معدے کا ریٹ پیچھے سے سستا کریں تاکہ عوام کو مناسب قیمتوں پر روٹی مل سکے۔
دوسری جانب لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ مرغی گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے،مزید سات روپےفی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کےبعد مرغی کا گوشت 429 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔ گزشتہ روز بھی مرغی گوشت کی قیمت میں بارہ روپے اضافہ ہوا تھا۔
دو روز میں گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر انیس روپے اضافہ دیکھا گیا ہے،خریداروں کا کہنا ہے کہ اچانک گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ان کی سمجھ سے باہر ہے،ایک مرغی کا گوشت تھا جو سستا تھا اور غریب اسے دسترخوان کی زینت بنا لیتا تھا مگر اب یہ بھی مہنگا ہوگیا ۔
صرف صارفین ہی نہیں دکاندار بھی بڑھتی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں، کہتے ہیں اتنا مہنگا گوشت خریدنے گاہک نہیں آتے سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں اکا دکا گاہک ہی آتے ہیں۔