ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابرار الحق کا فلسطین جانے کی خواہش رکھنے والوں کیلئےاہم پیغام

ابرار الحق کا فلسطین جانے کی خواہش رکھنے والوں کیلئےاہم پیغام
کیپشن: Abrar-ul-Haq
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے پاکستانی عوام سےفلسطینیوں کی مدد کے لیے عملی اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی،کہتے جو لوگ رضاکارانہ طور پر فلسطین جانا چاہتے ہیں ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کلب لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلال احمر کے چئیرمن اور معروف گلوکار ابرار الحق نے پاکستانیوں سےفلسطینی عوام کی مدد کے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے مالی امداد کی درخواست کر دی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہمارے پاس سات کروڑ سے زائد کا سامان موجود ہے، قوم مزید تعاون کے لیے مدد کرے .

ابرار الحق کا کہنا تھا امدادی کاموں کے فلسطین جانے کے100 سے زائد افراد نے رابطہ کیا ہے، جو بھی جانا چاہتا ہے ہلال احمر کے دفاتر میں رابطہ کر سکتا ہے،فلسطینی عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے، مظلوم فلسطینیوں کو یقین دلاتے ہیں ہر قدم پر پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
 واضح رہے کہ اداکارہ  عائشہ عمر  نےاسرائیلی مظالم اور بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی اداکارہ گال  گیڈٹ  کو کھری کھری سنائی ہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ  کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ نہیں  اور نہ ہی   اپنا دفاع  بلکہ  ظلم اور نسلی کشی ہے۔

ہم فلسطین کے لئے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کے لئے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہے ہیں۔ ہم سلامتی کے لئے دعا کرتے ہیں۔ ہم دنیا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ حقیقی تصویر دیکھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer