( اشرف خان)ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر،ماڑی انرجیز نے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا،ماری انرجیز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اہم معلومات سے آگاہ کردیا ۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط میں ماڑی انرجیز نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں واقع ماڑی ڈی اینڈ پی ایل بلاک کے شمس-1 کنویں سے گیس اور خام تیل کے اہم ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ابتدائی تخمینوں کے مطابق کنویں سے یومیہ تقریباً 47.98 ملین مکعب فٹ گیس اور 64 بیل خام تیل حاصل ہو سکے گا، شمس-1 کنواں کی ڈرلنگ 30 جنوری 2026 کو شروع ہوئی تھی اور تقریباً 3075 میٹر گہرائی تک مکمل کی گئی، ٹیسٹنگ کے دوران کنویں کا پریشر 2,404 پی ایس آئی جی ریکارڈ کیا گیا۔
ماڑی انرجیز اس بلاک کی 100 فیصد آپریٹر اور مالک ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔