ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :عدالتوں میں 19 مارچ کی عید کی چھٹی کا اچانک اعلان

لاہور :عدالتوں میں 19 مارچ کی عید کی چھٹی کا اچانک اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :لاہور کی عدالتوں میں 19 مارچ کو عید کی چھٹی کا اچانک اعلان کر دیا گیا، جس کے باعث عدالتی امور متاثر ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق متعدد درخواست ضمانتیں آج دائر ہونا تھیں، تاہم تعطیل کے اعلان کے بعد اب ان درخواستوں پر کارروائی عید کے بعد ہوگی۔

اس سے قبل سیشن جج لاہور کی جانب سے ججوں کو 18 اور 19 مارچ کو عدالتوں میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹس کو شام 7 بجے اور ایڈیشنل سیشن ججوں کو 5 بجے تک عدالتوں میں بیٹھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تاہم اچانک چھٹی کے اعلان کے باعث وکلا اور سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑااور زیر سماعت مقدمات کی سماعت بھی مؤخر ہو گئی۔