ملک اشرف:ہائیکورٹ، سیشن اور سول عدالتوں میں عیدالفطر کے سلسلے میں 3 روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے تحت عدالتیں آج سے پرسوں تک بند رہیں گی۔
اعلامیے کے مطابق عید کی سرکاری چھٹیوں کے ساتھ اتوار (22 مارچ) اور 23 مارچ (یومِ پاکستان) کی تعطیل بھی شامل ہو رہی ہے، جس کے باعث مجموعی طور پر 5 روزہ تعطیلات بن جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق عیدالفطر کی تین چھٹیاں سرکاری طور پر دی گئی ہیں، جبکہ درمیان میں آنے والی دیگر تعطیلات کے باعث عدالتی نظام مکمل طور پر بند رہے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ عدالتیں 24 مارچ سے دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کریں گی اور زیر التوا کیسز کی سماعت کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عدالتی امور کے حوالے سے ان تعطیلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی منصوبہ بندی کریں۔