سٹی42: جمعیت علماء اسلام کے نفسِ ناطقہ حافظ حسین احمد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
حافظ حسین احمد تحریک بحالیِ جمہوریت ایم آر ڈی MRD کے دوران جمعیت علما اسلام کی صفوں سے ابھر کر آگے آئے تھے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 64 سال تھی۔
وہ جمعیت علما اسلام کے پالیسی ساز اور نظریہ ساز عمائدین مین سر فہرست تھے۔ جمعیت کی سیاست میں انہیں ایک ستون کی حیثیت حاصل تھی۔
حافظ حسین احمد مرحوم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے رکن رہے اور اپنی پارٹی کی ہدایت پر دیگر پارلیمانی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہے۔
حافظ حسین احمد کو جمعیت علما اسلام کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے کا موقع ملا تو انہوں نے اپنے مدلل اور برجستہ طرزِ گفتگو سے سیاسی پارٹی کے نیریٹیو کو مقبولِ عام بنانے کی نئی راہیں تلاش کیں۔
حافظ حسین احمد گزشتہ کئی سالوں سے شدید علیل تھے