ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے میں 2 پبلک ریلشنز آفیسرز کے باوجود ایک اور پی آر او کی ڈیمانڈ

پی ایچ اے میں 2 پبلک ریلشنز آفیسرز کے باوجود ایک اور پی آر او کی ڈیمانڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : پی ایچ اے میں پسند نا پسند  چل پڑی ،پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی میں 2،2پبلک ریلیشنز آفیسرز کی موجودگی ہونے کے باوجود پنجاب حکومت سےایک اورپی آراوکی خدمات مانگ لیں
گریڈ17کےپی آراوکی سیٹ کیلئےڈی جی پی آرسےموذوں افسرکی خدمات طلب کی گئیں ، اس سے قبل احمد سعد پی ایچ اے کے پی آر او رہ چکے ہیں،احمد سعد کو پی ایچ اے میں پبلک ریلیشنز آفیسر کی سیٹ پر بھرتی کیا گیا تھا،احمد سعد کو کچھ عرصہ قبل عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا،احمد سعد تاحال او ایس ڈی اور محکمے سے تنخواہ بھی وصول کررہے ہیں
اس وقت محکمے میں نادیہ طفیل موجودہ پی آر او پی ایچ اے ہیں،نادیہ طفیل کو چند سینئر افسران نے ناپسندیدگی کی وجہ سے سائیڈ لائن کیا ہوا ہے،دو متعلقہ تجربہ کار افسروں کے ہوتے ہوئے نئے افسر کی خدمات ڈیپوٹیشن پر مانگی گئیں