ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے

ایف بی آر کے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رمضان کے دوران اپنے ٹیکس دفاتر کے اوقات کار میں مزید 2 گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر کے تمام ٹیکس دفاتر کو اب صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ٹیکس اہداف کو پورا کرنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ٹیکس دفاتر کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک تھے۔
اہم ہدایات کے مطابق  تمام افسران کو اپنے دفاتر میں مقررہ اوقات میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔