سٹی42:پنجاب سنسر بورڈ نے لالی ووڈ فلم ’کبیر‘ پاس کر دی ،فلم عید الفطر پر سینماؤں میں ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق فلم’ کبیر ‘ کی کاسٹ میں اداکار میثم علی ،سکیناں خان ،انعم تنویر ،عدنان شاہ ٹیپو ،جہانگیر جانی اور سخاوت ناز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔



لالی ووڈ کی اس فلم کو نیہا لاج نے ڈائریکٹ کیا ہے اور فلم کے پرڈیوسر میثم علی ہیں۔ اس فلم کو عید الفطر پر سینماؤں میں ریلیز کیا جائے گا۔