فیکٹری میں امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 مزدور جاں بحق

فیکٹری میں امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکہ، 4 مزدور جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مٹیاری کی تحصیل نیوسعیدآباد میں فیکٹری میں کام کے دوران امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ 

 مٹیاری کے علاقے نیو سعید آباد میں برف فیکٹری  میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے ، اطلاعات کے مطابق  امونیم گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ  ہوا ، فیکٹری میں گیس پھیلنے سے 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مزدور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا ،ریسکیو 1122 نے لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں .

 علاقے میں خوف و ہراس ، اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا۔