شاہدرہ ٹاؤن: کچہری پیشی پر آیا  شہری  مخالفین کے ہاتھوں قتل 

شاہدرہ ٹاؤن: کچہری پیشی پر آیا  شہری  مخالفین کے ہاتھوں قتل 
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عابد چوہدری :شاہدرہ ٹاون میں کچہری پیشی پر آئے شہری کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں واقع کچہری پیشی پر آئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی،موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے احسان جاں بحق جبکہ راہگیر شدید زخمی ہو گیا۔

واردات کے بعد موٹرسائیکل سوار ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ زخمی راہگیر کو ریسکیو نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے مقتول احسان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی.