ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدم اعتماد کیلئے پیر  کی ڈیڈ لائن۔۔ بلاول بھٹو کا ایوان میں دھرنا دینے کا اعلان

بلاول بھٹو زرداری
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟ہم اسمبلی فلو پر بیٹھے رہیں گے جب تک ہمیں حق نہں ملتا۔

متحدہ اپوزیشن نے پیر کو ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں پارلیمنٹ میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھاکہ اگر تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوچکی ہے، اسپیکر اپنے عہدے کی توہین کررہا ہے۔ عمران خان کھلاڑی ہے تو آئے مقابلہ کرے۔یہ اسپیکر قانون ، آئین پارلیمنٹ کے رولز توڑنے کو تیار ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کردار تاریخ میں لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر پیر کے دن عدم اعتماد پیش نہیں کرتے تو ہم ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور دیکھتے ہیں آپ او آئی سی کی کانفرنس کیسے کرتے ہیں؟بعد ازاں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھی بلاول کے اعلان کی تائید کی اور ایوان میں دھرنے کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھاکہ اجلاس بلانا اسپیکرکی ذمہ داری ہے، اگر  اسپیکر نے ہاؤس کا بزنس نہ چلایا تو ہم اسمبلی ہال میں دھرنے دینے پر مجبور ہونگے۔

 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor