لاہوریوں کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ مل گیا

لاہوریوں کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)مہنگائی کی تلوار لاہوریوں کے ناشتے پر بھی چل گئی، بریڈ ساز کمپنیوں نے  ڈبل روٹی کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا۔

رمضان المبار ک کی آمد سے قبل لاہوریوں کو مہنگائی کا ایک اور تحفہ مل گیا، بریڈ بنانے والی مختلف کمپنیوں نے ڈبل روٹی کا چھوٹا پیکٹ 5 جبکہ بڑا پیکٹ 10 روپے مہنگا کردیا، 15 روپے والی 4 پیس کی بریڈ 20 روپے کی ہوگئی جبکہ 20 روپے والی بریڈ  25 روپے کی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق 10 روپے اضافے کے بعد ڈبل روٹی کا بڑا پیکٹ ایک سو بیس روپے جبکہ 15 روپے اضافے کے بعد چھوٹا پیکٹ 65 روپےکا ہوگیا۔

  ڈبل روٹی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، خوش خوراک لاہوریوں کا کہنا ہےکہ خان صاحب کچھ بھی مہنگا کردیں، ہمارا ناشتہ تو سستا رہنے دیں۔

دوسری جانب یوٹیلٹی سٹورز پر گھی و کوکنگ آئل کے بعد دالیں بھی مہنگی کردی گئیں، دال ماش 20 روپے، دال چنا 15 روپے، سفید چنے 5 روپے فی کلو مہنگے کردئیے گئے، دال چنا قیمت 130 سے بڑھ کر 145 روپے، سفید چنا کی قیمت 115 روپے سے بڑھ کر 120 روپے، دال ماش کی قیمت 250 سے بڑھ کر 265 اور دال ماش چھلکا کی قیمت 230 سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ دال ماش ثابت 15 روپے مہنگی ہوئی، اسکی نئی قیمت 215 روپے سے بڑھ کر 230 روپے ہو گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer