اداکارہ متھیرا بھی بلاول بھٹو کی فین نکلیں

اداکارہ متھیرا بھی بلاول بھٹو کی فین نکلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس ( زین مدنی) پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تعریفوں  کے پل باندھ دیئے۔

 اداکارہ متھیرا کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹو میں ایک عظیم لیڈر بننے کی تمام تر خصوصیات موجود ہیں، ان کی گورنمنٹ کا ٹائم جلد آئے گا، بینظیر اْن کی پسندیدہ سیاستدان ہیں، پاکستان کی تاریخ میں زرداری اور مشرف کا دور بہترین تھا۔

انہوں نے زمبابوے سے پاکستان منتقل ہونے کے حوالے سے بتایا کہ اُن کے والد زمبابوے کی اپوزیشن میں جانے مانے سیاستدان تھے، گھریلو ناچاقی کے باعث والد اور والدہ میں طلاق ہوگئی اور وہ خود والدہ کے ساتھ راتوں  رات  پاکستان منتقل ہوگئیں۔

متھیرا نے بتایا کہ اُن کی اپنی شادی کی ناکامی کے بعد اب وہ خود ہی اپنے 5 سالہ بیٹے آہل کے ہمراہ رہتی ہیں، بیٹے کے نام کے معنی متھیرا نے عظیم شہزادہ بتائے۔

انہوں نے کہا کہ میں بچے کے کیرئیر کے حوالے سے خودغرضی کا مظاہرہ کرنے کی قائل نہیں، بیٹا بڑا ہو کر اپنے کیرئیر کا خود انتخاب کرے گا۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی سٹار حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے اظہار محبت کیا تھا، ویڈیو میں'تم چلے آؤ پہاڑوں کی قسم' گانا چل رہاتھا۔

Sughra Afzal

Content Writer