کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ سعودی مفتی اعظم نے بتا دیا

کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹتا ہے یا نہیں؟ سعودی مفتی اعظم نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ سال رمضان المبارک کورونا وبا کے دوران ہی آیا تھا تاہم اس بار رمضان المبارک ایسے موقع پر آئے گا جب اللہ کے فضل سے لاکھوں مسلمان ویکسین لگوا کر کورونا سے محفوظ ہو چکے ہوں گے البتہ لاکھوں ایسے بھی ہوں گے جنہیں رمضان المبار ک کے دوران کورونا ویکسین لگوانی پڑے گی بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کیا روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوائی جا سکتی ہے کہیں اس سے روزہ تو نہیں ٹوٹ جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک سوال سعودی عرب کے مفتی اعظم سے بھی کیا گیا ہے کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، اس معاملے میں وضاحت کیجیے کہ شرعی حکم کیا ہے۔ اس سوال کے جواب میں سعودی مفتی اعظم اورنمایاں ترین علماءکی کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ روزے کے دوران کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ ہرگز نہیں ٹوٹتا ہے۔
شرعی طور پر روزے کے دوران کرونا ویکسین لینا جائز ہےکیونکہ اس ویکسین کا شمار کھانے پینے کی اشیاءمیں نہیں ہوتا۔ یہ ویکسین پٹھوں کے ذریعے جسم میں منتقل کی جاتی ہے، اس لیے اس کے استعمال سے روزے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سعودی وزارت صحت نے گذشتہ برس دسمبر کے وسط سے کرونا وائرس (کوویڈ 19) کے خلاف ویکسین مہم کا آغاز کیا تھا۔ یہ ویکسین مملکت میں تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفت فراہم کی جا رہی ہے۔
ماہِ رمضان کو تمام اسلامی مہینوں میں فضیلت حاصل ہے۔ یہ رحمتوں ، برکتوں اور فضائل سے بھرا مہینہ مسلمانوں کی شفاعت و مغفرت اور نیکیاں سمیٹنے کا مہینہ ہے، روح کی پاکیزگی حاصل کرنا بھی اس مہینے میں ممکن ہو جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ مومنین کو اس مہینے کا بے تابی سے انتظار ہوتا ہے۔