(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز کا ٹوئیٹ کہتی ہیں کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے، کورونا وائرس کا پھیلاوسنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ ہر سطح پرکرونا سے لڑنے کی ضرورت ہےجبکہ نوازشریف نے اپنی قوم کے لئے ڈھیروں دعاؤں کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے مجھے ہدایت کی ہے کہ میں براہ راست ان کی نیک تمناؤں اور دعاؤں سے قوم کو آگاہ کروں۔
Fervent prayers for his beloved nation from Mohammad Nawaz Sharif. Asked me to convey directly to the people of Pakistan.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2020
نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئےکہاہےکہ کرونا سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کرتی ہوں۔ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس عطاءفرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل دے دیگر مریضوں کے لئے شفائے کاملہ کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ کریم ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
انھوں نےکہاکہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے سب سے سنگین ترین چیلنج کا سامنا ہے۔ کورونا وائرس کا پھیلاو سنجیدہ علاج واقدامات کا متقاضی ہے۔ ہر سطح پر اس سے لڑنے کی ضرورت ہے۔آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں احتیاط کرنا ہے، طبی ہدایات پر عمل کریں اور اللہ سبحانہ وتعالی سے حفظ وامان کی دعا فرمائیں۔
Heartfelt condolences to the families of those who have succumbed to the epidemic & earnest prayers for early recovery of the affected. May Allah protect us all. Ameen. Fee Amaan Allah. https://t.co/A8jiAukWCV
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2020