کورونا کا خدشہ، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کا خدشہ، پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم، سعید احمد) کورونا وائرس کےخدشے کے پیش نظر حکومت پنجاب اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے بڑا فیصلہ کر لیا جبکہ شیخ رشید نے 6 سے 8 ٹرینیں بند کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد حکومت پنجاب اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر سےسندھ جانیوالی ٹرانسپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرز،ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق سندھ کی حدود میں جانیوالی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو روک دیا جائے، خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں کی جائیں۔

دوسری جانب کوروناوائرس کے خدشے کی وجہ سے وزیرریلوے شیخ رشید نے  6 سے 8 ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینیں 25 مارچ سے بند کی جائیں گی،پہلےمرحلے میں پنجاب سے کراچی جانیوالی ٹرینیں بند ہوں گی۔  بند ہونےوالی ٹرینوں کےمسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ ریلوے انتظامیہ کا برانچ ٹرینیں بھی بند کرنےپرغور کیا جارہا ہے۔ ٹرینوں کی بندش کا اعلان وزیر ریلوے 3 بجے نیوز کانفرنس میں کرینگے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 155 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ پاکستان میں بھی دو ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ دونوں ہلاکتیں خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں۔ اس وقت پنجاب میں 33 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز مظفر گڑھ کے ترکی ہسپتال میں ہی 17 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ لاہور میں 6 کیسز  سامنے آچکے ہیں۔ اس تمام تر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب حکومت کے تھنک ٹینکس نے بھی آج سر جوڑے۔  

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کے بڑوں نے کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیاہے جس کےلیےسوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مالی امداد کے لیےغربت کا سکور 20 فیصد سےبڑھا کر 40 فیصد تک کرنے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ شہروں کےلاک ڈاون کی صورت میں غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے افراد کوبھی مالی امداد فراہم کی جائے گی، پنجاب حکومت نےمعاشی،صحت اور سوشل پروٹیکشن سےمتعلقہ گروپس تشکیل دے کر ہنگامی بنیادوں پر پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔