ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس سے سرکاری سکولوں کی داخلہ مہم بری طرح متاثر

 کورونا وائرس سے سرکاری سکولوں کی داخلہ مہم بری طرح متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) کورونا وائرس کے باعث سرکاری سکولوں کی داخلہ مہم بھی بری طرح متاثر، رواں سال کم داخلے ہونے کا امکان، داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہ بنائی جاسکی۔
سکولوں میں بچوں کے داخلے کب اور کیسے کیے جائیں گے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور سر پکڑ کر بیٹھ گئی لیکن کوئی حکمت عملی مرتب نہ کی جاسکی، ایک ماہ قبل مہم کا آغاز کرنے کے باوجود داخلوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوسکا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر داخلوں کی تعداد نہیں بڑھ سکی، سکول کھلنے کے بعد ہی داخلوں کا آغاز ممکن ہوسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer