ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف بھی بول پڑے

نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف بھی بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمراسلم) مریم نواز کے بعد میاں شہباز شریف بھی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بول پڑے، کہتے ہیں کہ میاں نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان نیازی ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے سلسلے میں مریم نواز کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی ٹویٹ کردیا،میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے انہیں میاں نواز شریف سے جیل میں ملاقات سے روکنا ایک آمرانہ اقدام ہے، کہتے ہیں کہ انہیں گزشتہ جمعرات سے متعدد بار درخواست دینے کے باوجود ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی،میاں نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے ایسے میں ان کی اہلخانہ سے ملاقات بھی بند کردی گئی ہے، ملاقات پر پابندی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو اس کی براہ راست ذمہ داری وزیراعظم پرعائد ہوگی، انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقات پر پابندی حکومت کی غیر جمہوری اور ظالمانہ سوچ کی عکاس ہے، ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہمیں جھکایا نہیں جا سکتا۔

Sughra Afzal

Content Writer