سٹی 42: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نبیل محمود طارق نے کرایوں میں 15فیصد کمی کا اعلان کیا ۔
صدر نبیل محمود طارق نے کہا وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے سے کسانوں سے لیکر انڈسٹری سے وابستہ کاروباری شخصیات پریشان تھیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں بھی کمی آئے گئی۔